مجیب:مولانا محمد نوید چشتی عطاری
فتوی نمبر:WAT-305
تاریخ اجراء:02جُمادَی الاُولٰی1443ھ/07دسمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میں نے عمرہ کر
کے حلق کروایا تھا، پھر
جلد ہی عمرہ کیا، بال ابھی
ایک پورے سے چھوٹے ہیں،
تو میں احرام سے کیسے باہر
آ سکتا ہوں، جبکہ میں حلق
نہیں کروا سکتا، کیونکہ
سر میں دانے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر کسی کے لئے
عذر کے سبب حلق اور تقصیر دونوں
ہی ممکن نہ ہوں، مثلاً بال چھوٹے
ہوں، جس کے سبب تقصیر ممکن
نہیں اور سر میں پھوڑے پھنسیاں
ہیں جس کی وجہ سے کم
ازکم چوتھائی سرکابھی حلق نہیں ہوسکتا
، تو اب حلق اور تقصیر دونوں
معاف ہو جاتے ہیں اور اس صورت میں حلق و تقصیر چھوڑنے کی وجہ سے کفارہ لازم نہیں ہو گا۔
اس کے مطابق پوچھی گئی صورت میں اگر پھوڑے پھنسیوں کی وجہ سے کم ازکم
چوتھائی سر پر بھی استرہ نہیں پھیراجاسکتا
، تو آپ کے لئے حلق و تقصیر دونوں معاف ہیں،
لہذا عمرے کے بقیہ احکام مکمل کرنے کے بعد
احرام سے نکلنے کی نیت
سے سلے کپڑے پہن سکتے ہیں اور دیگر امور بھی بجا لا سکتے
ہیں۔اوراگرکم ازکم
چوتھائی سرکاحلق ہوسکتاہے ،تواب چوتھائی سرکاحلق کرواناضروری ہوگااگرچہ بقیہ حصے پرپھوڑے پھنسیاں ہونے کی وجہ سے ان کاحلق نہ کروائیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟