مجیب: مولانا سید مسعود علی
عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1216
تاریخ اجراء: 23جمادی الثانی1445
ھ/06جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر بارہ گھنٹے تک سر
چھپائے رکھا تو دم لازم ہوگا، اگر اس سے کم چھپایا تو صدقہ ہوگا
یعنی تقریباً دو کلو آٹے کی رقم شرعی فقیر کو دینی
ہوگی۔واضح رہے کہ دَم حدودِ حرم میں ہی دینا
ضروری ہے البتہ صدقہ کہیں اور بھی دے سکتے ہیں۔
بہار شریعت میں ہے :”مرد نے
پورا یا چہارم سر چھپایا تو چار پہر یا زیادہ لگاتار
چھپانے میں دَم ہے اور کم میں صدقہ اور چہارم سے کم کو چار پہر تک
چھپایا تو صدقہ ہے اور چار پہر سے کم میں کفارہ نہیں مگر گناہ
ہے۔“(بہار
شریعت ،جلد 01 ،صفحہ1169،مکتبۃ المدینہ، کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟