مجیب: ابو الحسن جمیل احمد
غوری عطاری
فتوی نمبر:Web-861
تاریخ اجراء: 09 رجب المرجب1444 ھ /01 فروری2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مُحرِم کو حالت احرام میں ایسے
خوشبودار لوشن و کریم لگانا، جائز ہے
جن کے بنانے میں آگ کا عمل پایا
جاتا ہو کہ خوشبو ڈال کر اسے حرارت دے کر پکا لیا جاتا ہو، لیکن ایسے لوشن بھی خوشبو حاصل کرنے کے ارادے سے لگانا
مکروہ ہے۔
چنانچہ
علامہ حسین بن محمد سعید عبدالغنی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد الساری میں فرماتے ہیں: ”فلا جزاء فیما یطبخ کالقھوۃ المذکورۃ وکدواء طبخ بھیل ونحوہ لانہ صار
مستھلکاً“ یعنی جس چیز کو پکالیا
گیا ہو، اس میں کوئی کفارہ نہیں،جیسا کہ مذکورہ
قہوہ اور وہ دوا جس میں ھیل اور اس کی مثل کو پکالیا گیا
ہو، کیونکہ وہ فنا ہوگئی۔ (ارشاد الساری ،صفحہ351،دار الکتب العلمیۃ،بیروت)
سیدی
اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ
تمباکو کے خوشبودار قِوام سے متعلق فرماتے ہیں:” تمباکو کے
قِوام میں خوشبو ڈال کر پکائی گئی ہو،جب تو اس کا کھانا مطلقاً
جائز ہے اگرچہ خوشبو دیتی ہو، ہاں خوشبو ہی کے قصد سے اسے اختیار
کرنا کراہت سے خالی نہیں اور نظر جانبِ خوشبو نہ ہو بلکہ حسبِ عادت دیگر
منافع تمباکو کی طرف تو کچھ حرج نہیں۔“ (فتاوی
رضویہ،جلد10،صفحہ716،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟