مجیب:ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-1156
تاریخ اجراء:15ربیع الاول1444ھ/12اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
حالت احرام میں میری
طبیعت خراب ہوگئی تو میں چادر اوڑھ کر سوگیا جب
جاگا تو دوستوں نے بتا یا کہ آپ نے پاؤں سے لیکر سینے تک چادر کیے
رکھی تھی، جبکہ حالت احرام میں پاؤں چھپانا جائز نہیں، تو
کیا اب مجھ پر اس کی وجہ سے کچھ لازم ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
دریافت کی گئی صورت میں آپ پر کچھ بھی لازم
نہیں ۔اس لیے کہ حالت احرام میں پاؤں میں
ایسا جوتا یا موزہ وغیرہ
پہننا جس سے پاؤں کی ابھری ہوئی ہڈی یااس کے اوپروالا حصہ کسی بھی جہت سے چھپ جائے تو وہ
ممنوع ہوتا ہے ۔چادروغیرہ
اوڑھنے سے پاوں چھپ جائے تواس سے کوئی کفارہ لازم نہیں آتا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟