مجیب: سید مسعود علی عطاری
مدنی
فتوی نمبر: Web-688
تاریخ اجراء: 27ربیع الثانی 1444 ھ/23 نومبر 2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا احرام کی حالت میں عورت
بند جوتے پہن سکتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ
بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
جی ہاں! عورت کے لئے
احرام کی حالت میں پاؤں کی اُبھری ہوئی
ہڈی چھپانے میں حرج
نہیں لہٰذا عورت احرام کی حالت میں بند جوتے
پہن سکتی ہے۔ البتہ مرد احرام کی حالت میں
ایسا جوتا یا چپل نہیں پہن سکتا جس سے پاؤں کی
اُبھری ہوئی ہڈی چھپ جائے۔
امیر
اہلسنت مدظلہ العالی لکھتے ہیں: ”اسلامی بھائی ایسے
موزےیا جوتے نہیں پہن سکتے جو وسط قدم (یعنی قدم کے بیچ کا ابھار)
چھپائیں۔“(رفیق الحرمین، صفحہ 79،مکتبۃ
المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟