مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر: WAT-1048
تاریخ اجراء: 09صفرالمظفر1444 ھ/06ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کسی نے مکمل عمرہ کر کے حلق بھی کر لیا تو کیا احرام اتارے بغیر اسی حالت میں نفل طواف کر سکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں اگر کسی نے عمرہ کے تمام افعال مکمل کر لینے کے بعد حلق بھی کروا لیا تو اس کا عمرہ مکمل ہو گیا اور اب اس سے احرام کی پابندیاں بھی ختم ہو گئیں ۔اور اب اگر وہ ان دو چادروں کو اتارے بغیر بھی اسی حالت میں نفلی طواف کر لے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟