مجیب: مولانا محمد شفیق عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-1840
تاریخ اجراء:02محرم الحرام1445ھ/21جولائی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ہم جب طواف کرتے ہیں ، تو کیا ہر چکرمیں
استلام کے لئے کعبہ شریف کی طرف منہ کرنا ہوگا یا رخ کیے
بغیر بھی صرف ہاتھوں کے اشارے سے استلام کر دیں ؟ رہنمائی
فرمائیں ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
طواف کرنے والے کے لیے حجرِ
اسود کا استلام سنت ہے ، جس کی تفصیل یہ ہے کہ طواف کے شروع میں
اور پھر ہر چکر کے آخر میں بھی حجرِ اسوَد کا استِلام اُس وقت کیا
جاتا ہے ، جب حجرِ اسود آپ کی سیدھ میں ہو ۔ استلام ہر
چکر میں سنت ہے اور اس کے لیے طواف کے شروع میں حجرِ اسود کی
طرف منہ (یعنی سینہ) کرنا بھی سنت ہے جبکہ طواف کے دوران
ہر چکر کے آخر میں استلام کے لیے حجرِ اسود کی طرف منہ کرنا
مستحب ہے ۔
لباب المناسک اور اس کی شرح
مسلک المتقسط میں ہے : ”(یحاذی الحجر فیقف بحیالہ) ای بمقابلتہ (ویستقبلہ)
ای بوجھہ (و۔۔۔ یستلم الحجر ۔۔۔
وسن الاستلام فی کل شوط وان استلمہ فی اولہ وآخرہ أجزأہ) ۔۔۔
(سنن الطواف : استلام الحجر مطلقا) ای من غیر قید الأولیۃ
والآخریۃ والأثنائیۃ وان کان بعضھا آکد من بعض ۔۔۔
(واستقبال الحجر فی ابتدائہ) ای بخلاف استقبالہ فی أثنائہ فاِنہ
مستحب ، ملخصا “ ترجمہ : (طواف کرنے
والا) حجرِ اسود کے سامنے آ کر اس کے مقابِل یعنی سیدھ میں
کھڑا ہو اور اس کی طرف رخ یعنی اپنا چہرہ کرے اور حجرِ اسود کا
استلام کرے اور استلام ہر چکر میں سنت ہے لیکن اگر کسی نے طواف
کے شروع اور آخر میں استلام کیا (اور بیچ میں استلام نہیں
کیا) ، تو یہ بھی کافی ہو گا ۔ حجرِ اسود کا استلام
مطلقا طواف کی سنتوں میں سے ہے یعنی شروع ، آخر اور درمیان
کی قید کے بغیر ، اگرچہ اس (یعنی شروع ، آخر اور
درمیان) میں سے بعض کی تاکید بعض سے زیادہ ہے اور
طواف کے شروع میں حجرِ اسود کی طرف منہ کرنا بھی سنت ہے یعنی
اس کے برخلاف طواف کے درمیان (یعنی ہر چکر کے آخر) میں
منہ کرنا مستحب ہے ۔ (المسلک المتقسط علی لباب المناسک،صفحہ144، 146، 176 ، دار الکتب
العلمیۃ، بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟