مجیب: مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2023
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں
علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگرحاجی دس ذوالحجہ کو حج کی
قربانی کا جانور مقام مِنیٰ کے بجائے مکہ مکرمہ میں ذبح
کرے توکیا اس کی قربانی اداہوجائے گی یا اسےدوبارہ قربانی کاجانورذبح کرنا ہوگا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حج کی قربانی
کو حدود حرم میں ذبح کرناضروری ہوتا ہے اور مکہ مکرمہ حدود حرم میں شامل ہے اس لئے اگر حاجی مکہ
مکرمہ میں حج کی قربانی کا جانور ذبح کرےگا توحج کی قربانی
ادا ہوجائے گی ، لیکن دس ذوالحجہ کوحج کی قربانی مکہ میں
ذبح کرنا خلافِ سنّت ہے کیونکہ حج کی
قربانی کوایام نحر میں مِنیٰ میں ذبح کرنا
سنت ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟