مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر:WAT-1778
تاریخ اجراء: 08ذوالحجۃالحرام1444 ھ/27جون2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میں جدہ سے حج کیلئے جا رہا ہوں،میں حج
افراد کروں گا، کیا میرے لئے طواف الزیارۃ کے بعد سعی کرنا ضروری ہے یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حج کی سعی کرنا، ہر قسم کے حاجی پر لازم وضروری
ہے کیونکہ یہ حج کے واجبات میں سے ہے،البتہ حج کی سعی ،طواف الزیارہ کے
بعد ہی کرنا ضروری نہیں،بلکہ اگر کوئی شخص حج سے پہلے بھی حج کی سعی کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔اور
مکہ یا حل (جیسے جدہ)میں رہنے والے لوگوں پر چونکہ طواف قدوم نہیں لہذا ایسے
حضرات اگر حج سے پہلے سعی کرنا چاہتے ہوں تو اُنہیں چاہئے کہ حج کا
سعی کرنا ،حج کے واجبات میں
سے ہے،چنانچہ المسلک المتقسط فی المنسک المتوسط میں
ہے:’’السعی من
واجبات الحج‘‘ترجمہ: سعی ،حج
کے واجبات میں سے ہے۔)المسلک المتقسط ،باب
السعی بین الصفا والمروۃ، فصل فی شرائط صحۃ السعی،
صفحہ248،مطبوعہ مکۃ المکرمۃ(
مکہ یا حل میں رہنے والے اگر حج سے پہلے،سعی
کرنا چاہیں تو حج کا
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟