مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1396
تاریخ اجراء: 08رجب المرجب1445 ھ/20جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کسی عاقل بالغ آزاد
شخص نے حج فرض ہونے سے قبل حج ادا کیا پھر کچھ عرصہ گزرنے کے بعد اس پر حج
فرض ہو گیا، تو کیا وہ دوبارہ حج ادا کرے گا؟ یا وہ پہلا حج کافی
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر بالغ شخص نے فرض حج یا
مطلق حج کی نیت سے حج کی ادائیگی کی تو اس کا
فرض حج ادا ہوگیا ،بعد میں اگر وہ مالد ار ہوجائے تو اس پر دوبارہ
حج کرنا فرض نہیں ہوگا۔ ہاں اگر اس نے خاص نفلی حج کی نیت
سے حج ادا کیا ، تو اب اس کا فرض حج ادا نہ ہوگا اور حج فرض ہونے کی
شرائط پائی جانے کی صورت میں اس پر دوبارہ حج کرنا فرض ہوجائے
گا۔
صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ
اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں:”اگر فقیر ہو جب بھی اسے حجِ
فرض کی نیت کرنی چاہئے ، نفل کی نیت کرے گا ، تو اس
پر دوبارہ حج کرنا فرض ہوگا اور مطلق حج کی نیت کی یعنی
فرض یا نفل کچھ معین نہ کیا ، تو فرض ادا ہوگیا۔“(بہارِ
شریعت، جلد1،حصہ 6،صفحہ 1041،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟