مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی
فتوی نمبر: WAT-1733
تاریخ اجراء: 20ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/09جون2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیاحج
قران کرنے والاحج سے پہلے حج کی سعی کرسکتاہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
قارِن(حج قران کرنے والا) بھی
حج کی سعی حج سے پہلے کر سکتا ہے۔ اُسے چاہیے کہ مکہ آنے
پر اولاً عمرہ کا طواف اور سعی کرے اور پھر طوافِ قدوم کرے اور اِس کے بعد
حج کی سعی کر لے۔
27 واجباتِ حج کتاب میں
ہے" قارن کو حج کی سعی حج سے پہلے کرنا ہے تو مسنون یہ ہے
کہ پہلے ایک طواف عمرہ کا اور ایک سعی عمرہ کی کرے پھر ایک
طواف قدوم کا اور حج کی سعی کرے۔"(27 واجبات حج، صفحہ60، مطبوعہ: مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟