Hajj e Qiran Karne Wale Ka Hajj Se Pehle Hajj Ki Sai Karna

حج قران کرنے والے کا حج سے پہلےحج کی سعی کرنا

مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی

فتوی نمبر: WAT-1733

تاریخ اجراء: 20ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/09جون2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیاحج قران کرنے والاحج سے پہلے حج کی سعی کرسکتاہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   قارِن(حج قران کرنے والا) بھی حج کی سعی حج سے پہلے کر سکتا ہے۔ اُسے چاہیے کہ مکہ آنے پر اولاً عمرہ کا طواف اور سعی کرے اور پھر طوافِ قدوم کرے اور اِس کے بعد حج کی سعی کر لے۔ 

   27 واجباتِ حج کتاب میں ہے" قارن کو حج کی سعی حج سے پہلے کرنا ہے تو مسنون یہ ہے کہ پہلے ایک طواف عمرہ کا اور ایک سعی عمرہ کی کرے پھر ایک طواف قدوم کا اور حج کی سعی کرے۔"(27 واجبات حج، صفحہ60، مطبوعہ: مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم