مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-546
تاریخ اجراء: 12رجب المرجب 1443ھ/14فروری2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر ایک عمرہ کیا ہے تو بال کٹوا لیے
،پھر اگر ایک یا دو ہفتے بعد دوبارعمرہ کیا جاتا ہے تو کیادوبارہ
بال کٹوا نا لازمی ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں!جتنی بارعمرہ کریں گے ہربارجب احرام کھولنے کاوقت
آئے گاتوحلق کروانایاتقصیرکرواناضروری ہوگا،لہذا اگر ایک بار عمرہ کرنے کے بعد
بال کٹوائے یا حلق کروا لیا تو دوبارہ عمرہ کرنے کی صورت میں
پھر تقصیر کروانا( یعنی کم از کم چوتھائی سر کے بالوں میں
سے ہر بال اُنگلی کے ایک پَورے
کے برابر یعنی تقریباً ایک اِنچ کاٹنا) یا
حلق کروانا ضروری ہو گا۔اور
اگر سر پر بال اتنے نہیں رہے کہ تقصیر ہو سکے توتقصیرکے بجائے حلق کروائے
گااوراگر بالکل نہیں رہے کہ حلق
ہوسکے تو پھر بھی سرپر استرا پھیرنا
واجب ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟