مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر: WAT-969
تاریخ اجراء: 12محرم الحرام1444ھ/12اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
(1) کیاحالت احرام میں تعویذپہن
سکتے ہیں ؟
(2)اسی طرح عورت حالت احرام میں سونا (gold)
پہن سکتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
(1)حالتِ احرام میں تعویذ کوبے سلے
کپڑے میں لپیٹ کر گلے میں ڈالنا جائز ہے۔ حالت احرام میں
جوباتیں جائزہیں،ان کوشمارکرتے ہوئے بہارشریعت میں فرمایا:" (۵۹) بے سلے کپڑے میں لپیٹ کرتعویذ گلے میں
ڈالنا۔"
(بہارشریعت،ج01،حصہ06،ص1082،مکتبۃ المدینہ)
(2) اور عورتوں کے لیے حالتِ احرام میں سونے کا
زیور پہننا بھی جائز ہے ۔ جوہرہ نیرہ میں ہے” ويجوز للمحرمة أن تلبس الحرير والحلي كذا في
الكرخي“ترجمہ:احرام
والی عورت کو ریشم اور زیور پہننا جائز ہے جیساکہ کرخی
میں ہے۔(الجوہرۃ النیرۃ،کتاب
الحج،ج 1،ص 152، المطبعة الخيرية)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟