Dam Lazim Hone Ke Baad Mazeed Umrah Karna

دم لازم ہونے کے بعدمزیدعمرے کرنا

مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر: WAT-1580

تاریخ اجراء: 28رمضان المبارک1444 ھ/19اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کسی پر دم واجب تھا ، لیکن اس نے آگے مزید عمرے کر لیے، تو کیا اس کے بعدوالے عمرے ہو جائیں گے یا نہیں ؟ یا پہلے دم کی ادائیگی لازم ہو گی اور پھر آگے مزید عمرہ کر سکتا ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں  عمومی حکم یہ ہے کہ اگر کسی پر دم لازم ہو گیا اور ابھی اس نے دم ادا نہیں کیا تھا کہ اس کے بعد اس نے مزید عمرے بھی کئے، تو اس کے بعد والے عمروں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،  جبکہ ان میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ بنا ہو ۔البتہ بعد میں بھی اس کے اوپر اس واجب شدہ دم کی ادائیگی لازم رہے گی اور اسے دم ادا کرنا ہو گا ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم