Aurat Ka Behen ke Damad ke sath Umrah par jana kaisa hai ?

کیا عورت اپنی بہن  کےداماد کے ساتھ عمرہ پر جاسکتی ہے ؟

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1374

تاریخ اجراء:       14رجب المرجب1444 ھ/06فروری2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا اسلامی بہن اپنے بھانجے داماد (یعنی اپنی بہن کے داماد کے ساتھ )عمرہ کرنے جاسکتی ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بہن کا داماد ہونا محرم ہونے کا سبب نہیں ہے،لہذا اگر محرم ہونے کا کوئی اور سبب  نہ پایا جائے تو بہن کے داماد کے ساتھ عمرہ  یا کسی سفر پر جانا ،ناجائز و گنا ہے،اگر جائے گی  توعمرہ ہوجائے گالیکن ہر ہر قدم پر گناہ لکھا جائے گا۔ امام اہلسنت علیہ الرحمۃ سفرحج کے آداب شمارکرتے ہوئے تحریرفرماتے ہیں :" عورت کے ساتھ جب تک شوہر یا محرم بالغ قابل اطمینان نہ ہو جس سے نکاح ہمیشہ کو حرام ہے سفر حرام ہے، اگر کرے گی حج ہوجائے گا مگر ہر قدم پر گناہ لکھا جائے گا۔" (فتاوی رضویہ،ج10،ص726،رضافاونڈیشن،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم