مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-1866
تاریخ اجراء:05محرم الحرام1445ھ/24جولائی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا عورت نفلی طواف میں چہرہ کھلا رکھ
سکتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عورت کا چہرے پر پردہ کرنے کا تعلق
واجب یا نفلی طواف کے ساتھ نہیں بلکہ احرام کے ساتھ ہے کہ عورت
اگر حالت احرام میں ہو تو چہرہ کُھلا رکھنا ضروری ہے کیونکہ اس
کو حالتِ اِحرام میں اس طرح چُھپانا کہ کپڑا وغیرہ چہرے سے مَس کررہا
ہو عورت کے لئے حرام ہے ہاں اَجنبیوں سے پردہ کرنے کے لئے چہرے کے سامنے
چہرے سے جُدا کسی چیز کی آڑ کرلے مثلاً
گَتَّا وغیرہ یا ہاتھ والا پنکھا چہرے کے سامنے
رکھے۔
لہذا نفلی طواف اگر احرام کی حالت میں
نہیں کررہی تو چہرہ چھپا ئے گی ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟