Aurat Ka Makhsoos Ayam Mein Riyaz ul Jannah Hazir Hona

عورت  کامخصوص ایام میں ریاض الجنہ  میں  حاضرہونا

مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر: WAT-1589

تاریخ اجراء: 07شوال المکرم1444 ھ/28اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا عورت مخصوص ایام میں ریاض الجنہ  میں  حاضری دے سکتی ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ریاض الجنہ مسجد نبوی شریف کے اندر موجود ہے ، اور مسجد کا حصہ ہے اور عورت کے لیے مخصوص ایام میں  مسجد میں جانا، جائز نہیں ہے ، لہٰذا عورت  مخصوص ایام میں ریاض الجنۃ نہیں جا  سکتی، بلکہ ریاض الجنہ کے علاوہ باقی مسجد نبوی شریف میں بھی نہیں جا سکتی۔

    ہاں ! اگر اس حالت میں مسجد نبوی شریف کے بیرونی صحن (یعنی فنائے مسجد یا خارج مسجد) میں بیٹھ کر روضہ رسول کی زیارت کرنا چاہے،یا وہاں سے سلام پیش کرنا چاہے تو کر سکتی ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم