Aurat Ka Ahram Ki Halat Mein Kaan Ki Lo Chupane Ka Hukum

عورت کااحرام کی حالت میں کان کی لوچھپانا

مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر: WAT-1556

تاریخ اجراء: 22رمضان المبارک1444 ھ/13اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   احرام میں عورت کی ٹکلی کھلی رہنی ہوتی  ہے،ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک ٹکلی ہوتی ہے، لیکن جب عورتیں احرام  میں سر پہ حجاب یا ڈوپٹہ وغیرہ کرتی ہیں، تو کان کی لو بھی چھپ جاتی ہے، تو کیا اس کی وجہ سے کوئی مسئلہ ہو گا ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   کان کی لو کان کا حصہ ہے، چہرے کا حصہ نہیں ہے، اس لیےکان کی لو کو بھی کان کے ساتھ احرام کی حالت میں عورت کے لیے چھپانے کا حکم ہو گا، لہذا کان کی لو چھپ جانے سے  کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم