مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی
فتوی نمبر: WAT-1506
تاریخ اجراء: 25شعبان المعظم1444 ھ/18مارچ2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا عورت احرام
میں کوئی بھی ایک چیز سفید پہن سکتی ہے
یا پورے کپڑے ہی سفید پہننا ہوتےہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عورت کےلیے احرام میں سفید چیز یا
مکمل سفید کپڑے پہننے کی اسلام میں کوئی پابندی نہیں،
بلکہ وہ حسبِ معمول اپنےسلے ہوئے کپڑوں میں ہی احرام کی نیت
کر لے گی، چنانچہ رفیق المعتمرین میں ہے:"اسلامی
بہنیں حسب معمول سلے ہوئے کپڑے پہنیں، دستانے اور موزے بھی پہن
سکتی ہیں، وہ سر بھی ڈھانپیں، مگر چہرے پر چادر نہیں
اوڑھ سکتیں، غیر مردوں سے چہرہ چھپانے کے لئے ہاتھ کا پنکھا یا
کوئی کتاب وغیرہ سے ضرور تا آڑ کرلیں۔ احرام میں
عورتوں کو کسی ایسی چیز سے منہ چھپانا جو چہرے سے چمٹی
ہو حرام ہے۔"(رفیق المعتمرین، صفحہ
22، مطبوعہ: مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟