مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1741
تاریخ اجراء:19ذوالقعدۃالحرام1445ھ/28مئی2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
احرام میں کتنا سِتر کھلنے سے کیا کفارہ لازم ہوتا ہے؟
بِسْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگردورانِ طواف بقدرِ مانعِ نماز سِتر کھلا رہا(یعنی اتنا ستر کھلا جتنا کھلا ہونے کی صورت میں نماز نہیں ہوتی)، توطواف اگرچہ ہوگیا، مگرواجب ترک ہوا اور کفارہ بھی لازم ہوگا۔ ایسے شخص کے لئے حکمِ شرع یہ ہے کہ جب تک مکہ مکرمہ میں ہو، اس طواف کااِعادہ کرے یعنی یہ طواف دوبارہ کرے۔اگرطواف کا درست طریقے
1۔طوافِ فرض یا طوافِ واجب مثلاً طوافِ زیارت،طوافِ عمرہ اورطوافِ وَداع میں سے کوئی طواف اس حالت میں کیا کہ سِترِ عورت بقدرِ مانعِ نماز کھلا رہا، تو اِعادہ نہ کرنے کی صورت میں دَم لازم آئے گا۔
2۔طوافِ نفل یا طوافِ سنت میں سے کسی طواف میں سِترِ عورت بقدرِ مانعِ نماز کھلا رہا تو اِعادہ نہ کرنے کی صورت میں صدقہ لازم ہے۔(ماخوذ از ستائیس واجبات حج، صفحہ 164 تا 166، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
نوٹ:دَم سے مراد حدودِ حرم میں بکرایا دنبہ وغیرہ قربان کرنا ہے۔ صدقہ سے مراد ایک صدقہ فطر کی مقدار (تقریباً دو کلو آٹے کی رقم) ہے، جو کسی شرعی فقیر مستحقِ زکوٰۃ کو دیناہوگا، اس میں بہتر یہ ہے کہ حرم کے مساکین کو دیا جائے۔
وَ
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟