مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2033
تاریخ اجراء: 15ربیع الاول1445 ھ/02اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نابالغ بچوں کو بھی حالتِ احرام میں ممنوعات ِاحرام کاموں سے بچانا
چاہئے۔البتہ اگر نابالغ بچے احرام کی
حالت میں، ممنوعاتِ احرام کاموں میں سے کسی کام کا
ارتکاب کرلیں تو اُن پر کسی
قسم کا کوئی کفارہ وغیرہ لازم نہیں ہوگا۔یوہیں
اگر ناسمجھ بچے کی طرف سے اس کے والد یا سرپرست نے احرام باندھا اور بچے نے کوئی ممنوع کام کیا تو باپ یا سرپرست پر بھی
نابالغ بچے کی طرف سے کوئی
کفارہ وغیرہ لازم نہیں ہوگا۔
لباب المناسک اور اس کی شرح
میں ہے:’’(وینبغی
لولیہ أن یجنبہ)أی یحفظہ و یبعدہ(من محظورات
الاحرام)کلبس المخیط واستعمال الطیب ونحوہ(وإن ارتکبھا)أی الصبی
شیئا من المحظورات (لاشئ علیہ)أی ولو بعد بلوغہ لعدم تکلیفہ قبلہ‘‘ترجمہ:بچہ کے سرپرست
کو چاہئے کہ وہ بچہ کو احرام کے ممنوعات
سے بچائے یعنی اس کی حفاظت
کرے اور اس کو ممنوع کاموں سے دور رکھے جیسے سلا ہوا لباس نہ پہنائے
، خوشبو وغیرہ کا استعمال نہ کرائے۔اوراگر بچہ احرام کے ممنوعات میں
سے کسی کام کو کرلے تو اس پر کچھ بھی لازم نہیں ،یعنی
اس کے بالغ ہونے کے بعد بھی اس پر کوئی کفارہ نہیں۔کیونکہ بچہ بالغ ہونے سے پہلے شرعی احکام کا
مکلف ہی نہیں۔(لباب المناسک مع شرحہ،فصل فی احرام الصبی،صفحہ159،مطبوعہ: مکۃ
المکرمۃ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟