مجیب: ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری
فتوی
نمبر: WAT-1646
تاریخ اجراء: 25شوال المکرم1444 ھ/16مئی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حالتِ احرام میں
مرد یا عورت کا اگر مکمل چہرہ یا چہرے کا کم ازکم چوتھا حصہ کسی
کپڑے سے چھپ جائے اور لگاتار اسی حالت میں چار پہر) یعنی 12گھنٹے(
گزر جائیں ، تو دَم لازم ہو گا اور چار پہر)یعنی
12گھنٹے( سے کم وقت گزرے ، چاہے ایک
سیکنڈ ہی کے لیے چھپے ، تو صدقہ لازم ہو گا ۔ اور اگر
چوتھے حصے سے کم چھپے ، تو چار پہر )یعنی 12گھنٹے(
تک مسلسل چھپے رہنے سے صدقہ لازم ہو گا اور اس سے کم وقت تک چھپنے سے کوئی
کفارہ لازم نہیں ہو گا لیکن جان بوجھ کر ایسا کرنے سے گنہگار
ضرور ہو گا اور توبہ لازم ہو گی ۔
نوٹ: چار پہر سے مراد
ایک دن یا ایک رات کی مقدار ہے مثلا سورج نکلنے سے لے کر
ڈوبنے تک یا ڈوبنے سے لے کر نکلنے تک یا دوپہر سے آدھی رات تک یا
آدھی رات سے دوپہر تک یعنی آسان لفظوں میں چار پہر کی
مقدار 12گھنٹے ہے ۔
صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی
رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ”مرد یا عورت نے مونھ کی
ٹکلی ساری یا چہارم چھپائی یا مرد نے پورا یا
چہارم سر چھپایا تو چار پہر یا زیادہ لگاتار چھپانے میں
دَم ہے اور کم میں صدقہ اور چہارم سے کم کو چار پہر تک چھپایا تو صدقہ
ہے اور چار پہر سے کم میں کفارہ نہیں مگر گناہ ہے۔“ (بہار شریعت ، ج1 ، حصہ6 ، ص1169 ، مکتبۃ
المدینہ ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی
اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟