Aab e zamzam peene se mutaliq dua ki qabooliyat ka waqt pehle hai ya bad me ?

آب زم زم پینے سے متعلق دعا کی قبولیت کا وقت پہلے ہے یا بعد میں ؟

مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-623

تاریخ اجراء: 06ربیع الثانی 1444  ھ/02نومبر 2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   آب زم زم سے متعلق دعا کی قبولیت کا وقت آبِ زم زم پینے سے پہلے کا ہے یا بعد کا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   آبِ زم زم شریف  کے متعلق دعا کی قبولیت  کا وقت آبِ زم زم شریف پی لینے کے بعد کا ہے ۔ اعلی حضرت  امامِ اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ دعا کی  قبولیت کے اوقات کے بیان میں چھبیسواں  وقت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:”(26)آب ِ زم زم پی کر ۔ (فضائلِ دعا، صفحہ 122، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

    لہٰذا آبِ زم زم شریف پی کر فوراًدعاکرلینی چاہیے ، بلاوجہ تاخیرنہیں کرنی چاہیے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم