مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-623
تاریخ اجراء: 06ربیع الثانی 1444 ھ/02نومبر 2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
آب زم زم سے متعلق دعا کی قبولیت کا وقت آبِ زم زم پینے
سے پہلے کا ہے یا بعد کا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ
بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
آبِ زم زم شریف
کے متعلق دعا کی قبولیت کا وقت آبِ زم زم شریف پی لینے
کے بعد کا ہے ۔ اعلی حضرت
امامِ اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی
علیہ دعا کی قبولیت کے اوقات کے بیان میں
چھبیسواں وقت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:”(26)آب ِ زم زم پی کر ۔ (فضائلِ دعا، صفحہ 122، مکتبۃ
المدینہ، کراچی)
لہٰذا آبِ زم زم شریف پی کر
فوراًدعاکرلینی چاہیے ، بلاوجہ تاخیرنہیں
کرنی چاہیے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟