نفلی طواف ادھورا چھوڑ دیا تو کیا کریں؟ |
مجیب:مولانا سرفراز اخترصاحب زید مجدہ |
مصدق:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی |
تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ ذوالقعدۃالحرام1440 |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ عمرہ وغیرہ سے فارغ ہو کر بغیر احرام باندھے میں نے اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے چار طواف کیے لیکن ہر مرتبہ ہر طواف کے صرف چار، چار پھیرے کیے،وقت کی کمی کی وجہ سے تین ،تین پھیرے چھوڑ دیئے اور اب پاکستان واپس آچکا ہوں۔اس صورت میں کیا حکم ہے؟کوئی دَم یا صدقہ وغیرہ تو لازم نہیں؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
نفلی طواف جب شروع کر دیا جائے تو مثلِ نماز اس کا پورا کرنا واجب ہو جاتا ہے،اس کو ادھورا چھوڑ دینا ناجائزو گناہ ہے۔ لہذا ہر طواف میں تین،تین پھیرےچھوڑنے کی وجہ سے آپ گناہ گار ہوئے ،اس کی توبہ آپ پر واجب ہے۔نیز طواف ِقدوم کی طرح نفلی طواف اگر شروع کر کے اس کے اکثر یعنی چار یا اس سے زائد پھیرے ترک کرد یئے جائیں تو دَم لازم ہوتاہے اور اگر اقل یعنی چار سے کم ایک،دو یا تین پھیرے ترک کر دیئے جائیں توہر پھیرے کے عوض ایک صدقہ لازم ہوگا اور دونوں صورتوں میں رہ جانے والے پھیرے اگر مکمل کرلئے تو پہلی صورت میں دَم اور دوسری صورت میں لازم ہونے والے صدقے ساقط ہوجائیں گے۔ لہذاصورتِ مستفسرہ (یعنی پوچھی گئی صورت) میں چار نفلی طوافوں میں اکثر سے کم یعنی تین، تین پھیرے چھوڑنے کی وجہ سے آپ پر 12صدقات لازم ہیں، اگر ممکن ہو تو آپ واپس جائیں اور چاروں طوافوں کے رہ جانے والے بقیہ پھیرے پورے کر لیں ،اس سے آپ پر لازم ہونے والے صدقات،ساقط ہو جائیں گے اور اگر واپس جا کر رہ جانے والے پھیرے پورے نہیں کرتے تو 12صدقات فقراءِ شرعیہ کو ادا کریں۔صدقہ سے مراد ایک صدقہ فطر کی مقدار ہے یعنی گندم یا اس کا آٹا یا ستونصف صاع(2 کلو سے 80 گرام کم) یا اس کی قیمت ہے اور جَو یا کھجور ایک صاع (4 کلو سے160 گرام کم)یا اس کی قیمت ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟