12 Saal Ke Mehram Bache Ke Sath Umrah Par Jana

بارہ سال کے محرم کے ساتھ عمرہ پر جانا

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-991

تاریخ اجراء: 30ذوالحجۃالحرام1444 ھ/19جولائی2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اسلامی بہن مدینے کی حاضری کے لئے قافلے یا گروپ کے ساتھ جس میں خاندان کے دوسرے مرد اور عورتیں شامل ہیں ان کے ساتھ 12 سال کے محرم کے ساتھ سفر کرسکتی ہیں یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   12سال کا لڑکا مراہق ہے اور مراہق یہاں بالغ کے حکم میں ہے لہٰذا اس بارہ سال کے مراہق لڑکےکے ساتھ اسلامی بہن عمرہ کے سفر کے لیے جاسکتی ہے ۔

   فتاوی ھندیہ میں ہے:”والمراھق کالبالغ“یعنی اور مراہق بالغ کی طرح ہے۔(فتاوی ھندیہ، جلد1، صفحہ 242، مطبوعہ:بیروت)

   بہار شریعت میں ہے:”مراہق  یعنی لڑکا جو بالغ ہونے کے قریب ہو بالغ کے حکم میں ہیں یعنی مراہق کے ساتھ جاسکتی ہے۔“(بہارِ شریعت،جلد1،صفحہ1045، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم