Test Ke Liye Musht Zani Kar Ke Mani Kharij Karna

ٹیسٹ کے لیے مشت زنی کرکے منی خارج کرنا

مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1951

تاریخ اجراء: 14صفرالمظفر1445ھ /01ستمبر2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا مرد مشت زنی کے ذریعے ٹیسٹ کے لئے منی خارج کر سکتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ٹیسٹ کروانے کے لئے اپنے ہاتھ سےاپنی منی خارج کرنا، ناجائز و گناہ ہے، البتہ اگر ممکن ہو تو اس کے لیے زوجہ کے ہاتھ سے منی خارج کی جا سکتی ہے۔

   در مختار میں ہے” الاستمناء بالكف وإن كره تحريما لحديث «ناكح اليد ملعون»“ترجمہ:مشت زنی کرنا مکروہ تحریمی ہے کہ حدیث پاک میں ہے :ہاتھ سے نکاح کرنے والا ملعون ہے۔

   رد المحتار میں ہے” ويجوز أن يستمني بيد زوجته وخادمته اهـ“ترجمہ:اپنی بیوی و لونڈی کے ہاتھ سے منی خارج کرنا جائزہے۔(رد المحتار علی الدر المختار،ج 2،ص 399،دار الفکر،بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم