مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان
عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1951
تاریخ اجراء: 14صفرالمظفر1445ھ /01ستمبر2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا مرد مشت زنی کے ذریعے ٹیسٹ
کے لئے منی خارج کر سکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ٹیسٹ کروانے کے لئے اپنے
ہاتھ سےاپنی منی خارج کرنا، ناجائز و گناہ ہے، البتہ اگر ممکن ہو تو
اس کے لیے زوجہ کے ہاتھ سے منی خارج کی جا سکتی ہے۔
در مختار میں ہے” الاستمناء بالكف وإن كره تحريما
لحديث «ناكح اليد ملعون»“ترجمہ:مشت زنی کرنا مکروہ تحریمی ہے
کہ حدیث پاک میں ہے :ہاتھ سے نکاح کرنے والا ملعون ہے۔
رد المحتار میں ہے” ويجوز أن يستمني بيد زوجته وخادمته اهـ“ترجمہ:اپنی بیوی
و لونڈی کے ہاتھ سے منی خارج کرنا جائزہے۔(رد المحتار علی الدر المختار،ج 2،ص 399،دار
الفکر،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
غیر مسلم سے زنا کاحکم؟
زانیہ بیوی سے متعلق حکم
کیا آئندہ گناہ کرنے کی نیت سے بھی بندہ گنہگار ہوجاتاہے؟
سجدۂ تحیت کے متعلق حکم
پلاٹ کی رجسٹری کے نام پر مٹھائی لینا کیسا؟
رشوت کے تحفے کا حکم
شراب پینے سے کب وضو ٹوٹے گا؟
امتحانات میں رشوت لے کر نقل کروانا کیسا ؟