مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1276
تاریخ اجراء: 01جمادی الثانی1445
ھ/15دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اپنی شادی وغیرہ کی تصاویر
کا البم بنانے کی شرعاً اجازت ہے یا نہیں جبکہ مقصود تعظیم
نہ ہو بلکہ میموریز محفوظ کرنا مقصد ہواور یو ایس بی
، موبائل وغیرہ کبھی فارمیٹ بھی ہوجاتے ہیں اس لئے البم بنانا چاہ رہے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پرنٹ شدہ تصاویر
کا البم بنانا، ناجائز و حرام ہے خواہ شادی کے موقع کا ہو یا کسی
اور موقع کا۔ نیز اگر ایسے البمز کا پرنٹ نہ بھی کروایا
جائے تو پھر بھی اجنبی مردوں کا غیر محرم عورتوں کی تصاویر
لینا اور ان کی ایڈٹینگ کرنا یا اجنبی مرد
اور اجنبی عورت کا ایک ساتھ تصویر بنوانا وغیرہ کئی خلاف شرع کاموں کا مجموعہ ہے جن سے بچنا شرعاً لازم
ہے۔
اگر واقعی تصاویر میں کوئی ناجائز
بات نہیں ہے اور تصویر کھینچے
میں کوئی ناجائز کام نہیں کیا نیز تصویر کا پرنٹ بھی نہیں
کیا بلکہ ڈیجیٹل تصویر ہے تو ایسی تصاویر کو موبائل
کمپیوٹر وغیرہ میں رکھنا ،جائز ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
غیر مسلم سے زنا کاحکم؟
زانیہ بیوی سے متعلق حکم
کیا آئندہ گناہ کرنے کی نیت سے بھی بندہ گنہگار ہوجاتاہے؟
سجدۂ تحیت کے متعلق حکم
پلاٹ کی رجسٹری کے نام پر مٹھائی لینا کیسا؟
رشوت کے تحفے کا حکم
شراب پینے سے کب وضو ٹوٹے گا؟
امتحانات میں رشوت لے کر نقل کروانا کیسا ؟