مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی
عنہ
فتوی نمبر: WAT-1032
تاریخ اجراء: 03صفرالمظفر1444 ھ/31اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
حاجی
عبد الحبیب عطاری نے ایک
کلپ میں یہ بیان کیا ہے کہ حدیث کا حصہ ہے کہ
:"جس نے رمضان شریف میں
کوئی ایک گناہ کیا، اس کے ایک سال کے اعمال برباد کر دئیے
جائیں گے۔"کیا اس حدیث کا حوالہ مل سکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
یہ حدیث مبارک المعجم الاوسط میں
موجود ہے، جس کے الفاظ یہ ہیں:”من شرب فیہ مسکرا و رمی فیہ
مؤمنا ببھتان و عمل فیہ خطیئۃ
احبط اللہ عملہ سنۃ“ترجمہ:جس نے
ماہِ رمضان المبارک میں کوئی نشہ آور چیز پی
اور کسی مؤمن پر بہتان لگایا اور کوئی سا گناہ کیا،
تو اللہ تعالیٰ اس کے ایک سال کے اعمال برباد کر دے گا۔ (المعجم الاوسط، ج4، ص90،رقم الحدیث 3688، دار
الحرمین ، القاھرہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
غیر مسلم سے زنا کاحکم؟
زانیہ بیوی سے متعلق حکم
کیا آئندہ گناہ کرنے کی نیت سے بھی بندہ گنہگار ہوجاتاہے؟
سجدۂ تحیت کے متعلق حکم
پلاٹ کی رجسٹری کے نام پر مٹھائی لینا کیسا؟
رشوت کے تحفے کا حکم
شراب پینے سے کب وضو ٹوٹے گا؟
امتحانات میں رشوت لے کر نقل کروانا کیسا ؟