فتوی نمبر:WAT-193
تاریخ اجراء:21ربیع الاول 1443ھ/28اکتوبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایسا
کون سا گناہ ہے جس کی بخشش
نہیں ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اللہ
پاک کی رحمت بہت بڑی ہے، ایسا کوئی گناہ
نہیں ہے کہ بندہ اس سے (شرائط کے مطابق)سچی توبہ کرے اوراس کی
بخشش نہ ہو ،یہاں تک کہ بندہ اگر(شرائط کے مطابق) صدق دل سے
کفروشرک سے توبہ کر کے کلمہ پڑھ لیتا ہے، تو اللہ پاک اس کی
توبہ بھی قبول فرمالیتا ہے ، ہاں جو کفر پر مرے اس کی
بخشش نہیں ہوگی بلکہ اس کے لئے ہمیشگی کا عذاب ہے اور جس
نے کفر نہ کیا ہو وہ خواہ کتنا ہی گنہگاراور کبیرہ گناہوں
میں ملوث ہو اور بے توبہ بھی مر جائے تب بھی اُس کے لئے جہنم
میں ہمیشہ کا داخلہ نہیں ہوگا بلکہ وہ جنت میں ضرور
جائے گاہاں اب اللہ پاک کی مشیت (یعنی اس کے چاہنے) پرہے،
چاہے تووہ کریم بغیرکوئی عذاب دئیے معاف فرما کرجنت
میں اسے داخلہ عطافرمادے اور چاہے تو اُس بندے کو اس کے گناہوں پر عذاب
دینے کے بعد پھر اپنی رحمت سے جنت میں داخل فرما دے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
غیر مسلم سے زنا کاحکم؟
زانیہ بیوی سے متعلق حکم
کیا آئندہ گناہ کرنے کی نیت سے بھی بندہ گنہگار ہوجاتاہے؟
سجدۂ تحیت کے متعلق حکم
پلاٹ کی رجسٹری کے نام پر مٹھائی لینا کیسا؟
رشوت کے تحفے کا حکم
شراب پینے سے کب وضو ٹوٹے گا؟
امتحانات میں رشوت لے کر نقل کروانا کیسا ؟