مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی
عنہ
فتوی نمبر: WAT-1493
تاریخ اجراء: 21شعبان المعظم1444 ھ/14مارچ2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرے پاس کمپنی کا حاضری سسٹم ہے، کفار کی کمپنی ہے، کیا میں
خلاف ِ اصول حاضری کے سسٹم میں
کوئی حاضری یا اوور ٹائم لگا سکتا ہوں۔ آپ کی
طرف سے پہلے جواب آیا تھا، لیکن کسی نے کہا کہ اگر کافر کی کمپنی ہو، تو اپنی
عزت بچاتے ہوئے آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ کیا یہ
درست ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
خلافِ اصول حاضری لگانا
جھوٹ اور دھوکا دہی پر مشتمل ہے، اور شرعی قوانین کے مطابق کسی
کافر کو دھوکا دینا بھی جائز نہیں ہے، لہذا آپ خلاف اصول حاضری
نہیں لگا سکتے، لگائیں گے تو گناہ گار ہوں گے اور اتنے وقت کی
رقم لینا بھی جائز نہیں ہو گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
غیر مسلم سے زنا کاحکم؟
زانیہ بیوی سے متعلق حکم
کیا آئندہ گناہ کرنے کی نیت سے بھی بندہ گنہگار ہوجاتاہے؟
سجدۂ تحیت کے متعلق حکم
پلاٹ کی رجسٹری کے نام پر مٹھائی لینا کیسا؟
رشوت کے تحفے کا حکم
شراب پینے سے کب وضو ٹوٹے گا؟
امتحانات میں رشوت لے کر نقل کروانا کیسا ؟