مجیب:مولانا محمد فرحان افضل عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3258
تاریخ اجراء:05جمادی الاولیٰ1446ھ/08نومبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
زید درزی ہے اور اس نے کافر کو دھوکہ دے کر اس کا کپڑا رکھ لیا ہے،اب زید کو واپس کرنے میں جھجھک ہو رہی ہے کہ کافر کیا کہے گا،تو اب کیا حکم ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں توبہ بھی کرنی ہو گی اور وہ کپڑا بھی اس شخص کو دینا ہوگاکہ دھوکے سے کافر حربی کا مال لینا بھی جائز نہیں۔
فتاوی رضویہ میں ہے” کافر اصلی غیر ذمی وغیر مستامن سے اپنے نفع کے وہ عقود بھی جائز ہیں، جو مسلم وذمی مستامن سے ناجائز ہیں، جن میں غدر نہ ہو کہ غدر و بدعہدی مطلقًا سب سے حرام ہے، مسلم ہو یا کافر ذمی ہو یا حربی مستامن ہو یا غیر مستامن اصلی ہو یامرتد۔ہدایہ و فتح القدیر وغیرہما میں ہے:”لان مالھم غیر معصوم فبای طریق اخذہ المسلم اخذ مالامباحامالم یکن غدرا“( کیونکہ ان کا مال معصوم نہیں، اسے مسلمان جس طریقے سے بھی حاصل کرلے، وہ مال مباح ہوگا ، مگرشرط یہ ہے کہ دھوکا نہ ہو۔(فتاوی رضویہ، ج14، ص139، رضا فاؤنڈیشن،لاهور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
غیر مسلم سے زنا کاحکم؟
زانیہ بیوی سے متعلق حکم
کیا آئندہ گناہ کرنے کی نیت سے بھی بندہ گنہگار ہوجاتاہے؟
سجدۂ تحیت کے متعلق حکم
پلاٹ کی رجسٹری کے نام پر مٹھائی لینا کیسا؟
رشوت کے تحفے کا حکم
شراب پینے سے کب وضو ٹوٹے گا؟
امتحانات میں رشوت لے کر نقل کروانا کیسا ؟