مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1031
تاریخ اجراء: 07محرم الحرام1445 ھ/26جولائی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کفر وشرک اللہ
تعالیٰ معاف نہیں فرمائے گا،
اس کے علاوہ ہر گناہ اللہ پاک چاہے تو معاف فرمادے
گا۔
قرآن کریم میں ہے :’’اِنَّ اللّٰهَ لَا یَغْفِرُ
اَنْ یُّشْرَكَ بِهٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ
لِمَنْ یَّشَآءُوَ مَنْ یُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدِ
افْتَرٰۤى اِثْمًا عَظِیْمًا ‘‘ترجمہ کنز الایمان: بے شک
اللہ اسے نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ کفر کیا جائے اور کفر سے
نیچے جو کچھ ہے جسے چاہے معاف فرمادیتا ہے اور جس نے خدا کا
شریک ٹھہرایا اس نے بڑے گناہ کا طوفان باندھا۔(القرآن،پارہ:5،سورہ نساء، آیت:48)
اس آیت کے تحت تفسیر صراط
الجنان میں ہے:”آیت کا معنیٰ یہ ہے کہ جو کفر
پر مرے اس کی بخشش نہیں ہوگی بلکہ اس کے لئے ہمیشگی
کا عذاب ہے اور جس نے کفر نہ کیا ہو وہ خواہ کتنا ہی گنہگاراور
کبیرہ گناہوں میں مُلَوَّث ہو اور بے توبہ بھی مر جائے تب
بھی اُس کے لئے جہنم میں ہمیشہ کا داخلہ نہیں ہوگا بلکہ
اُس کی مغفرت اللہ عزوجل کی مشیت (یعنی اس کے
چاہنے) پرہے، چاہے تووہ کریم معاف فرما دے اور چاہے تو اُس بندے کو اس کے
گناہوں پر عذاب دینے کے بعد پھر اپنی رحمت سے جنت میں داخل فرما
دے ۔۔۔۔ یہ یاد
رہے کہ کفر کے علاوہ قیامت کے
دن ہر گناہ کے بخشے جانے کا امکان ضرور ہے مگر اس امکان کی امید پر
گناہوں میں پڑنا بہت خطرناک ہے بلکہ بعض صورتوں میں
گناہ کو ہلکا سمجھنے کی صورت میں خود کفر ہوجائے گا۔ کتنا
کریم ہے وہ خدا عزوجل جو لاکھوں گناہ کرنے والے بندے کو معافی
کی امید دلا رہا ہے اور کتنا گھٹیا ہے وہ بندہ جو ایسے
کریم کے کرم و رحمت پر دل و جان سے قربان ہوکر اس کی بندگی
میں لگنے کی بجائے اس کی نافرمانیوں پر کمر بستہ
ہے۔ “(تفسیر صراط الجنان،جلد2،صفحہ
218۔219،مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
غیر مسلم سے زنا کاحکم؟
زانیہ بیوی سے متعلق حکم
کیا آئندہ گناہ کرنے کی نیت سے بھی بندہ گنہگار ہوجاتاہے؟
سجدۂ تحیت کے متعلق حکم
پلاٹ کی رجسٹری کے نام پر مٹھائی لینا کیسا؟
رشوت کے تحفے کا حکم
شراب پینے سے کب وضو ٹوٹے گا؟
امتحانات میں رشوت لے کر نقل کروانا کیسا ؟