مجیب: مولانا محمد علی عطاری
مدنی
فتوی نمبر:
WAT-2701
تاریخ اجراء: 27شوال المکرم1445 ھ/06مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا ڈرائیونگ لائسنس رشوت دے کر لیا
جاسکتا ہے۔ ہم نے دو تین دفعہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا لیکن
وہ ہر دفعہ فیل کر دیتے ہیں، وہ رشوت کے بغیر لائسنس نہیں
جاری کررہے۔ کیا اس صورت میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے
رشوت دی جاسکتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی
گئی صورت میں رشوت دینا
لینا سخت ناجائز و حرام اور گناہ ہے۔ لہذا قانونی و شرعی
طریقہ کار کے مطابق ہی ڈرائیونگ لائسنس بنوایا
جائے۔
سنن الترمذی
میں ہے” عن عبد
الله بن عمرو قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الراشي والمرتشي “حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی
اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی
علیہ و آلہ وسلم نے رشوت دینے اور لینے والے پر لعنت
فرمائی۔(سنن الترمذی،رقم الحدیث
1337،ج 3،ص 615،مطبوعہ مصر)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
غیر مسلم سے زنا کاحکم؟
زانیہ بیوی سے متعلق حکم
کیا آئندہ گناہ کرنے کی نیت سے بھی بندہ گنہگار ہوجاتاہے؟
سجدۂ تحیت کے متعلق حکم
پلاٹ کی رجسٹری کے نام پر مٹھائی لینا کیسا؟
رشوت کے تحفے کا حکم
شراب پینے سے کب وضو ٹوٹے گا؟
امتحانات میں رشوت لے کر نقل کروانا کیسا ؟