Driving License Banwane Ke Liye Rishwat Dena

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے رشوت دینا

مجیب: مولانا محمد علی عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2701

تاریخ اجراء: 27شوال المکرم1445 ھ/06مئی2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا ڈرائیونگ لائسنس رشوت دے کر لیا جاسکتا ہے۔ ہم نے دو تین دفعہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا لیکن وہ ہر دفعہ فیل کر دیتے ہیں، وہ رشوت کے بغیر لائسنس نہیں جاری کررہے۔ کیا اس صورت میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے رشوت دی جاسکتی ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں  رشوت دینا لینا سخت ناجائز و حرام اور گناہ ہے۔ لہذا قانونی و شرعی طریقہ کار کے مطابق ہی ڈرائیونگ لائسنس بنوایا جائے۔

   سنن الترمذی میں ہے” عن عبد الله بن عمرو قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الراشي والمرتشي “حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم نے رشوت دینے اور لینے والے پر لعنت فرمائی۔(سنن الترمذی،رقم الحدیث 1337،ج 3،ص 615،مطبوعہ مصر)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم