Cast Badalna Nasab Badalna Hai Ya Nahi ?

کاسٹ (Cast) بدلنا نسب بدلنا ہے یا نہیں ؟

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1307

تاریخ اجراء: 06جمادی الثانی1445 ھ/20دسمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   حدیث میں نسب بدلنے کی ممانعت ہے تو اس میں باپ کا نام بدلنا آئے گا یا کاسٹ بدلنا بھی نسب بدلنا ہی ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اپنے حقیقی باپ کے علاوہ  کسی اور کی طرف  اپنے آپ کو منسوب کرنا  نسب بدلنے میں شمار  ہوتا ہے اور اگر کاسٹ یا ذات  کا تعلق سلسلۂ نسب سے ہے، تو اسے بدلنا بھی نسب بدلنے میں شمار ہوگا، مثلاً کوئی غیر سید اپنے آپ کو سید ظاہر کرے۔البتہ اگر فقط کوئی قومیت تبدیل کرتا ہے، مثلاً پنجابی اپنے آپ کو سندھی کہتا ہے، تو یہ مذکورہ نسب بدلنے میں نہیں آئے گا، البتہ جھوٹ کہنے کی صورت میں جھوٹ کا گناہ ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم