Aurat Ka Shadi Ke Baad Shohar Ki Zaat (Cast) Apne Naam Ke Sath Lagana

عورت کا شادی کے بعد شوہر کی ذات (Cast) اپنے نام کے ساتھ لگانا

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1179

تاریخ اجراء: 08جمادی الاول1445 ھ/23نومبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   عورت کے لیے اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کا نام لگانا تو جائز ہے لیکن کیا اسی طرح اگر اپنی ذات کے بجائے شوہر کی ذات  اپنے نام کے ساتھ لگائے تو کیا حکم ہے؟ مثال کے طور پر کوئی عورت شیخ ہے اب اس کی کسی میمن سے شادی ہوئی اور وہ اپنے نام کے ساتھ میمن ہی لگائے،تو کیا یہ درست ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عورت کا  اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کا نام لگانا تو جائز  ہے اور یہ تبدیلی  نسب  تبدیل کرنے میں داخل نہیں ہے بلکہ محض ایک تعارف ہوتا ہے،لیکن اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کی ذات لگانا،  جائز نہیں کیونکہ نسب والد سے پہچانا جاتا ہے اور عورت شیخ قوم سے تعلق رکھتی ہے تو اسی سے اپنی پہچان کروانا لازم ہے ، میمن کہلوائے گی تو گنہگار ہو گی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم