Anbiya Karam Ke Mutalliq Banai Gai Filmon Ka Hukum

انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام  کے متعلق بنائی گئی فلموں کا حکم

مجیب: مولانا احمد سلیم عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2283

تاریخ اجراء: 06جمادی الثانی1445 ھ/20دسمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جو فلمیں پیغمبروں علیہم الصلوۃ والسلام  پر بنائی گئی ہو ں ،کیا وہ دیکھنا جا ئز ہیں؟ 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   انبیاء کرام علیھم الصلوۃ و السلام کے بارے میں  جو فلمیں بنائی جاتی ہیں، اگرچہ وہ کسی بھی نبی کے  بارے میں  ہوں ، ان کا بنانا بھی حرام اور ان کا دیکھنا بھی حرام ہے  کہ ان فلموں میں کفار و فساق کو نبی و صحابی و فرشتہ بنا کے دکھایا جاتا ہے، بے پردگی ہوتی ہے،بعض من گھڑت باتیں ہوتی ہیں اوربہت دفعہ ایسابھی ہوتاہے کہ  ان کی  بعض باتیں عقائد شرع کے خلاف ہوتی ہیں ۔ الغرض ایسی فلمیں بے شمار گناہوں کا مجموعہ ہوتی ہیں، جن سے بچنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔ 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم