Nabi Pak Par Kitne Waqt Ki Namaz Farz Thi ?

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کتنے وقت کی نماز فرض تھی ؟

مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری

فتوی نمبر: WAT-2142

تاریخ اجراء: 17ربیع الثانی1445 ھ/02نومبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کتنے وقت کی نماز فرض تھی ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نماز پنجگانہ یعنی فجر ،ظہر ،عصر ،مغرب ،عشا  اوراس کے ساتھ  تہجد کی نمازبھی  فرض تھی۔

   سیدی اعلی حضرت علیہ الرحمہ نے فتاوی رضویہ میں فرمایا :”نماز پنجگانہ تو حضور پر فرض تھی ہی نمازِ تہجد کا ادا کرنا بھی حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم پر لازم بلکہ فرض قرار دیا گیا جب کہ اُمّت کے لیے وہی سنت کی سنت ہے۔“(فتاوی رضویہ،جلد29،صفحہ389، رضافاؤنڈیشن لاہور)

   مرآۃ المناجیح میں ہے” حضور صلی الله علیہ وسلم پر چھ نمازیں فرض تھیں پانچ تو یہ نمازیں چھٹی نماز تہجد،رب فرماتا ہے:"وَ مِنَ الَّیۡلِ فَتَہَجَّدْ بِہٖ نَافِلَۃً لَّکَ"آیت کریمہ میں نافلہ بمعنی زائدہ ہے یعنی مسلمانوں پر پانچ نمازیں فرض ہیں آپ پر نماز تہجد زائد فرض ہے۔"(مرآۃ المناجیح،ج 8،ص 47،قادری پبلشرز،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم