Nabi Karim Sunnaton Mein Kya Niyat Farmate The ?

نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سنتوں میں کیانیت فرماتے؟

مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری

فتوی نمبر: WAT-1618

تاریخ اجراء: 17شوال المکرم1444 ھ/08مئی2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میرا سوال یہ ہے کہ  ہم نماز میں سنتوں کی ادائیگی کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی نیت کرتے ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  سنتوں کی ادائیگی میں کیا نیت فرماتے تھے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی  علیہ  وآلہ وسلم  سنت کی نیت نہیں فرماتے تھے بلکہ اللہ تعالیٰ کےلیے نماز پڑھنے کی نیت فرمایا کرتے تھے جیسا کہ رد المحتار ،بحرا لرائق اورفتح القدیر وغیرہ کتب فقہ میں ہے (واللفظ للاخیر)" فإنه - صلى الله عليه وسلم - لم يكن ينوي السنة بل الصلاة لله تعالى"ترجمہ:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سنت کی نیت نہیں فرمایا کرتے تھے بلکہ اللہ تعالیٰ کے لیے نماز پڑھنے کی نیت فرمایا کرتے تھے۔ (فتح القدیر،جلد1،صفحہ267،دار الفکر، بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم