Nabi Kareem Sale Allah Aleh Wasalam isha Ke Konse Nafil Beth Kar Parhte The ?

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟

مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Sar:5187

تاریخ اجراء:14محرم الحرام1438ھ16اکتوبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے نفل  بیٹھ کر پڑھتے تھےتوان سے مرادوتر وں سے پہلے والے نفل ہیں یا بعد والے ؟

سائل :محمد رومان (فیصل آباد)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کےبعدنفل بیٹھ کر پڑھتے تھےان سے مراد وتر وں کے  بعد والے نفل ہیں ۔ البتہ یہ خیال رہے کہ نوافل کھڑے ہو کر پڑھنا بیٹھ کر پڑھنے سے افضل ہے  اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نفل بیٹھ کرپڑھناکھڑے ہو کر پڑھنے ہی کی طرح ہے کہ آپ بیٹھ کرپڑھیں تب بھی آپ کوکھڑے ہوکرنفل پڑھنے کے برابرثواب عطاکیاجاتاہے اور بیٹھ کر پڑھنے کے باوجود کھڑے ہوکر پڑھنے کے برابر ثواب ملنے کی فضیلت  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم