Kya Roza Rasool Kaaba Sharif Se Zyada Afzal Hai?

کیا روضہ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کعبہ شریف سے ذیادہ  افضل ہیں؟

مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر:WAT-1127

تاریخ اجراء:02ربیع الاول1444ھ/29ستمبر2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   حضور صلی اللہ علیہ وسلم جس جگہ تشریف فرما ہیں، کیا وہ کعبہ و عرش سے افضل ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں ! حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر انور کا وہ حصہ جو جسمِ اطہر سے متصل ہے، وہ کعبہ معظمہ بلکہ عرش سے بھی افضل ہے، باقی مزار شریف کا بالائی حصہ اس میں داخل نہیں۔چنانچہ اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن سے سوال ہوا کہ حضور سرور کائنات (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) کا مزار اقدس بلکہ مدینہ طیبہ عرش وکرسی وکعبہ شریف سے افضل ہے یا نہیں؟تو آپ علیہ الرحمہ نے جواباً ارشاد فرمایا:” تُربت اطہر یعنی وہ زمین کہ جسم انور سے متصل ہے کعبہ معظمہ بلکہ عرش سے بھی افضل ہے”صرح بہ عقیل الحنبلی وتلقاہ العلماء بالقبول “(یعنی اس پر ابو عقیل حنبلی نے تصریح کی اور تمام علماء نے اسے قبول کیا۔ )باقی مزار شریف کا بالائی حصہ اس میں داخل نہیں۔(فتاوی رضویہ، جلد 10، صفحہ 710، رضافاؤنڈیشن، لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم