مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2442
تاریخ اجراء: 25رجب ا لمرجب1445 ھ/06فروری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
حضرت ایک عرض ہے کہ
کیا حضور صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے غربت سے پنا ہ مانگی
ہے؟رہنمائی فرمادیں۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں !ایسی احادیث
موجود ہیں جن میں نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فقر سے پناہ مانگی ہے۔
اور محدثین کرام نے اس کی درج ذیل شروحات بیان فرمائی
ہیں کہ:
·
اس فقر سے مراد ایسا فقر ہے جو کفران
نعمت(ناشکری) کی طرف لے جائے اوراللہ تعالی کے ذکرسے غفلت
کاباعث بنے۔
·
یا مراد ایسےدل سے پناہ ہے جو مال جمع کرنے
پر حریص ہو۔
·
یا دل کے فقر سے پناہ مراد ہے
۔
نوٹ:یہ یاد رہے !غربت کی حالت میں
جو اللہ تعالی کی رضا پر راضی اور توکل و صبرکرنے والا ہو اور
اس کا دل مال کی محبت و جمع مال سے آزاد ہو تو اس کی ایسی غربت اچھی ،قابل فضیلت و محمود چیز ہے،یہ
ہر گز مذموم نہیں ۔
سنن ابی داؤد شریف میں حضرت
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ"أن النبي صلى اللہ عليه وسلم كان يقول: «اللهم إني أعوذ بك من
الفقر، والقلة، والذلة، وأعوذ بك من أن أظلم، أو أظلم» " ترجمہ : نبی کریم
صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم
فرمایا کرتے تھے :اے اللہ میں فقر،قلت اور ذلت سے تیری
پناہ مانگتا ہوں،اور میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں
ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے۔(سنن ابی داؤد،جلد2،صفحہ91، حدیث نمبر1544، مکتبہ عصریہ،بیروت)
اس حدیث پاک کے الفاظ (اعوذبک من الفقر)کے تحت مرقاۃ المفاتیح میں
ہے" أي: فقر القلب، أو من قلب حريص على جمع المال،
أو من الفقر الذي يفضي بصاحبه إلى كفران النعمة في المآل ونسيان ذكر المنعم
المتعال"ترجمہ:یعنی
دل کے فقر سے یا ایسے دل سے جو مال جمع کرنے پر حریص ہو یا
اس فقر سے جو اپنے صاحب کو انجام کار کفران نعمت کی طرف لے جائے اور نعمت دینے
والے بلند (اللہ عزوجل )کے ذکر سے بُھلا دے۔ (مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ
المصابیح،جلد4،صفحہ1709،دار الفکر،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول: