مجیب:
فرحان
احمد عطاری
مدنی
فتوی
نمبر: Web-711
تاریخ اجراء: 01جمادی الاول 1444 ھ/26 نومبر 2022 ء
دارالافتاء
اہلسنت
(دعوت
اسلامی)
سوال
کیا نبی کریم
صلی اللہ علیہ
وسلم نے کبھی
اذان دی ہے؟
بِسْمِ
اللہِ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ
بِعَوْنِ
الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ
اَللّٰھُمَّ
ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
جی
ہاں ،اللہ کے
آخری نبی حضرت
محمد مصطفیٰ
صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وآلہ
وسلم نے اذان
دی ہے۔
امام
اہلسنت،مجدد
دین و ملت،
امام احمد رضا
خان رحمۃ اللہ
تعالیٰ علیہ
امام ابن حجر
مکی رحمۃ اللہ
تعالیٰ علیہ کی
کتاب تحفہ کے
حوالے سے ذکر
فرماتے ہیں : ’’ انہ صلی
اللہ تعالٰی علیہ
وسلّم اذن مرّۃ
فی سفر فقال فی
تشھدہ ''اشھد
انّی رسول
اللہ'' وقد
اشارابن
حجرالی
صحتہ،وھذانص
مفسر لایقبل
التأویل‘‘ یعنی نبی
اکرم صلی اللہ
تعالیٰ علیہ
وسلم نے سفر میں
ایک دفعہ اذان
دی تھی اور
کلمات شہادت یوں
کہے :اشھد
انّی رسول ﷲ(میں
گواہی دیتا
ہوں کہ میں
اللہ کا رسول
ہوں)اور ابن
حجر نے اس کی
صحت کی طرف
اشارہ کیا ہے
اور یہ نص
مفسر ہے جس میں
تاویل کی کوئی
گنجائش نہیں۔ (فتاوٰی
رضویہ ،جلد5،صفحہ375،رضا
فاؤنڈیشن،
لاھور)
وَاللہُ
اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ
وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی
اللّٰہُ
تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول: