فتوی نمبر: WAT-2981
تاریخ اجراء: 14صفر المظفر1446 ھ/20اگست2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالی عنہ کا اذان والا واقعہ کہ جب تک انہوں نے فجر کی اذان نہیں دی تھی تب تلک سورج طلوع نہیں ہوا تھا، کیا یہ درست ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
تمام محدثین کا اس پر اتفاق ہے کہ یہ واقعہ بالکل جھوٹ اور من گھڑت ہے۔
چنانچہ اس حوالے سے فتاوی شارح بخاری میں ہے:”آپ نے جو واقعہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے بارے میں لکھا ہے،اس کے قریب قریب بعض کتابوں میں درج ہے۔لیکن تمام محدثین کا اس پر اتفاق ہے کہ یہ روایت موضوع من گھڑت اور بالکلیہ جھوٹ ہے۔“(فتاوی شارح بخاری،ج 2،ص 38،مکتبہ برکات المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول: