Khulafa e Rashideen Ki Namaz e Janaza Kis Ne Parhai?

خلفائے راشدین کی نمازجنازہ کس نے پڑھائی ؟

مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1861

تاریخ اجراء:13محرم الحرام1445ھ/01اگست2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   حضرت علی کا اور حضرت عثمان کا حضرت عمر کا اور حضرت ابوبکر صدیق اورحضرت امام حسن رضی اللہ تعالی عنہم کا جنازہ کس نے پڑھایا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نمازِ جنازہ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔(الطبقات الکبری لابن سود، ذکر وصیۃ ابی بکر، جلد 3، صفحہ 154)

   حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ حضرت سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔(طبقات الکبری، ذکر استخلاف عمر، جلد 3، صفحہ 279)

   حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی نمازِ جنازہ حضرت سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔(تاریخ الخلفاء، صفحہ 290، ضیاء القرآن پبلی کیشنز، لاہور)

   حضرت سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کی نمازِ جنازہ حضرت سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔(تاریخ الخلفاء، صفحہ 313، ضیاء القرآن پبلی کیشنز، لاہور)

   حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کی نمازِ جنازہ ان کے بھائی حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔ (فتاوی رضویہ، جلد 5، صفحہ 375، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم