مجیب:
محمد
سجاد عطاری
مدنی
فتوی
نمبر: Web-727
تاریخ اجراء:19ربیع الثانی 1444 ھ/15 نومبر 2022 ء
دارالافتاء
اہلسنت
(دعوت
اسلامی)
سوال
کیا
حضور صلی اللہ
علیہ وسلم نے
کھڑے ہوکر پانی
پیا ہے؟
بِسْمِ
اللہِ
الرَّحْمٰنِ
الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ
بِعَوْنِ
الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ
اَللّٰھُمَّ
ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
حضور جانِ
عالم صلی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلم کا یہ
مبارک معمول
تھا کہ آپ
بیٹھ کر پانی
نوش
فرماتےاور
کھڑے ہوکر
پانی پینے سے
منع فرماتے
تھے۔
تاہم بعض
احادیثِ مبارکہ میں آپ صلی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلم
کے کھڑے ہوکر
پانی نوش
فرمانے کا
ذکر
بھی موجود
ہے، لیکن
شارحین حدیث
نے اس
کے تحت
فرمایا کہ آپ کا
کھڑے ہوکر پانی
نوش فرمانا یا تو بیانِ
جواز(یعنی
کھڑے ہوکر
پانی پینا
جائز ہے،اس
بات کو بیان
کرنے) کے لئے
تھا، یا کسی
عذر کی وجہ سے
تھا۔
عمدۃ القاری
شرح صحیح
بخاری میں ہے: ’’وأما
شربه قائما
فلبيان
الجواز‘‘ ترجمہ: بہرحال
حضور
صلی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلم
کا کھڑے ہوکر
پانی پینا، تو
یہ بیان جواز
کیلئے تھا۔ ( عمدۃ
القاری شرح
صحیح بخاری،
جلد7 ، صفحہ219 ،
مطبوعہ دار
الفکر، بیروت
)
احیاء العلوم
میں ہے: ’’ کھڑے
کھڑے اور لیٹ
کر نہ پئے کہ
حدیثِ مبارکہ میں
اس سے منع کیا
گیا ہے۔اور جس
حدیث پاک میں یہ
ہے کہ آپ صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلم نے کھڑے
ہوکر پانی نوش
فرمایا تو وہ
عذر پرمحمول
ہے۔ ‘‘ (
احیاء العلوم
مترجم ، جلد2 ،
صفحہ19، مطبوعہ
مکتبۃ
المدینہ،
کراچی )
وَاللہُ
اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ
وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی
اللّٰہُ
تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول: