مجیب:ابو شاھد مولانا محمد ماجد علی مدنی
فتوی نمبر:Web-1830
تاریخ اجراء:22محرم الحرام1446ھ/29جولائی2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کربلا میں شہید ہونے والےحضرت عباس کون تھے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حضرت عباس رضی اللہ عنہ جو کربلا میں امام حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ شریک ہوئے اور وہیں شہادت پائی یہ حضرت سیدنا مولا علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کے بیٹے تھے، ان کی والدہ حضرت ام البنین ہیں۔
البدایۃ والنہایۃ میں ہے:”فمن زوجاته ام البنين بنت حرام۔۔۔۔۔ فولدت له العباس وجعفر وعبد الله وعثمان وقد قتل هؤلاء مع اخيهم الحسين بكر بلاء “ یعنی حضرت مولا علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کی ازواج میں سے ایک حضرت ام البنین بنت حرام ہیں ۔۔۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے یہاں ان کے بطن سے حضرت عباس، حضرت جعفر ، حضرت عبد اللہ،حضرت عثمان ہوئے اور یہ سب اپنے بھائی امام حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ کربلا میں شہید ہوئے۔ (البدایۃ والنھایۃ، جلد4، صفحہ 318، مطبوعہ:بیروت)
الریاض النضرۃ میں ہے:”والعباس الاکبر وعثمان وجعفر وعبد اللہ قتلوا مع الحسین ایضا امھم ام البنین“یعنی حضرت عباس اکبر، حضرت عثمان، حضرت جعفر اور حضرت عبد اللہ یہ امام حسین کے ساتھ شہید کئے گئے ، ان کی والدہ حضرت ام البنین ہیں۔(الریاض النضرۃ، جلد3، صفحہ 206، مطبوعہ:بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے کونسے نفل بیٹھ کرپڑھتے تھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
نقش نعلین پاک کی کیا فضیلت ہے؟
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟
حضور عليہ الصلوۃ و السلام کا نام سن کر درود شریف پڑھنے کا حکم
غوث پاک کے قول: